مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غاصبانہ قبضے کی سخت مذمت

بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے مقبوضہ فلسطینی  علاقوں میں وادی اردن میں 8000 ہیکٹر پر اسرائیلی غاصبانہ قبضے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جو تمام انسانی اور عالمی قوانین  ، اصولوں اور متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے جس کا مطلب تکبر کے ساتھ بین الاقوامی برادری کو چیلنج کرنا اور خطے میں منصفانہ اور جامع امن کے امکانات کو نقصان پہنچانا ہے۔

Wednesday, 27 March 2024 - 15:35