عالمی عدالت انصاف کی عارضی احتیاطی اقدامات کا خیر مقدم

مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے عالمی عدالت انصاف کی  جانب سے جاری کئے گئے  عارضی احتیاطی اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے جس میں غزہ میں امداد کے داخلے کو بڑھانے،زمینی گزرگاہوں میں اضافے کے ساتھ  امداد کی آمد کو آسان بنانے کے لئے  لینڈ کراسنگ پوائنٹس کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں  رابطہ عالم اسلامی نے غزہ  کے شہریوں پر  اس بحران کے تباہ کن  اثرات کو کم کرنے کے لئے ان اقدامات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے  بین الاقوامی قوانین  اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف وزریوں کو روکنے اور اس ہولناک جنگ  اور اس کی تباہی کو روکنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
 

Friday, 29 March 2024 - 17:04