غزہ میں ورلڈ سینٹرل کچن آرگنائزیشن کے قافلے کو نشانہ بنانے کی مذمت

بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ میں  ورلڈ سینٹرل کچن آرگنائزیشن کے قافلے کو قابض افواج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی سخت  ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جو جرائم کا منظم تسلسل اور تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری  جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد ا لکریم العیسی نے  امدادی مشن، تنظیموں اور ان کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کی مذمت   کرتے ہوئے  نہتے شہریوں اور امدادی تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف ان ہولناک خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر العیسی نے اس  حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
 

Wednesday, 3 April 2024 - 02:01