غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے گھناؤنے جنگی جرائم کی مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری ہولناک جنگی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت  کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری  بیان میں  سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے غزہ میں  جاری جرائم کی مذمت کی ہے جس میں  تازہ ترین واقعہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلکس میں اجتماعی قبروں کے دریافت سے سامنے آیاہے۔
آپ نے تمام انسانی اور بین الاقوامی اقدار اور اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے میں عالمی برادری کی ناکامی پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا جس نے مزید بربریت کو جنم دیا اور انسانی المیوں اور تباہی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے عالمی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ بڑے پیمانے پر   قتل وغارت گری  کو روکنے کے لئے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری  کو پوری کرے۔
 

Wednesday, 24 April 2024 - 11:26