غزہ سے متعلق ریاض اعلامیہ کی حمایت

بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے "ریاض اعلامیہ" میں موجود اس امر کی حمایت کا اظہار کیا ہے جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی  اور قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
‏رابطہ عالم اسلامی نے یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اور ان کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کمیشن کی وزراء کی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کی سربراہی مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ناروے کے ان کے ہم منصب جناب ایسپین بارتھ ایڈے نے کی۔ انہوں نے غزہ میں جنگ کے خاتمے، المناک انسانی بحران پر قابو پانے، خلاف ورزیوں کو روکنے اور دو ریاستی حل کے تناظر میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے سیاسی راہ اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
‏رابطہ عالم اسلامی نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اس تناظر میں اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے تمام کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہےتاکہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن کا حصول ممکن ہو جس سے فلسطینی عوام کے حقوق کو حاصل کیا جاسکے۔

Wednesday, 1 May 2024 - 08:19