مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے دار الحکومت نیروبی کے شمال میں پانی کے ڈیم کے منہدم ہونے سے ہونے والی تباہی کےواقعے پر کینیا کی حکومت، عوام اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں رابطہ نے اس افسوسناک سانحے پر کینیا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
Thursday, 2 May 2024 - 14:21