مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین(انروا) کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی آباد کاروں کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم ا لعیسی نے نہتے شہریوں اور امدادی تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف ان جرائم کو دہرانے کا ذمہ دار قابض افواج کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جرائم اور فلسطینی علاقوں میں تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے سنجیدہ اور اور مؤثر اقدامات کرے۔
Thursday, 9 May 2024 - 13:15