اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت میں قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بھاری اکثریت کےساتھ اس قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے  جس میں  یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ  ریاست فلسطین اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 4 کے مطابق  مکمل رکنیت کی اہل ہے اور اسے اضافی حقوق اور خصوصیات حاصل ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قرارداد دوریاستی حل کے فریم کے اندر فلسطینی  عوام کے اپنی آزاد ریاست کے قیام کے حق پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ آپ نے قرارداد کے حق میں  ووٹ دینے والے ممالک کے نیک اقدام کی تعریف کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تاریخی ذمہ داری کو پوری کریں  اور فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حقوق کی حمایت کریں ۔

Saturday, 11 May 2024 - 01:17