بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے ناروے،اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اہم اور مثبت فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے بین الاقوامی بیداری میں تبدیلی کے اہم نمونے کی عکاسی کرتاہے۔ انہوں نے اس تناظر میں اس اہم اور منصفانہ قدم اٹھانے والے ممالک کے ذمہ دار اور عظیم موقف کو سراہتے ہوئے دیگر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حق کے لئے کھڑے ہوں۔
Wednesday, 22 May 2024 - 20:06