مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی عوام کے بڑے پیمانے پر قتل عام اور رفح میں نہتے فلسطینی بے گھر افراد کے خیموں کو مسلسل نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی قراردادوں،قوانین اور اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں اور دیدہ دلیری کی مذمت کی ہے ، جس میں فلسطینی عوام ایک غیر معمولی انسانی تباہی کی صورت حال سے گزررہی ہے جوکہ انسانیت کے ماتھے پر بدنامی کا دھبہ ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے اس ہولناک قتل عام اور غیر معمولی انسانی تباہی کوروکنے کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے جس سے فلسطینی عوام گزررہی ہے۔
Wednesday, 29 May 2024 - 14:02