مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کے متعدد عہدیداروں،کنیسٹ کے ارکان اور انتہاپسند آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان مضحکہ خیر اقدامات کی مذمت کی ہے جس میں مذہبی تقدس کو پال اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس طرح کے اقدامات دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے پائیدار اور منصفانہ حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوں گی جس کا دار الحکومت مشرقی القدس ہے۔
Thursday, 6 June 2024 - 13:20