اس وقت جاری ہے:
بین الاقوامی فورم ”میڈیا اور فلسطینیوں کے حقوق..فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے عملی اقدامات“کا آغاز۔ یہ فورم رابطہ عالم اسلامی کے ادارہ جاتی رابطہ کےسیکرٹریٹ اور اسلامی تعاون تنظیم کی خبر رساں ایجنسیوں کی یونین(یونا) کے زیراہتمام منعقد ہورہاہے۔
فورم کا افتتاح سیکرٹری جنرل رابطہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل عزت مآب جناب حسین طہ نے کیا، جس میں اسلامی ممالک کی نیوز ایجنسیاں، بین الاقوامی میڈیا یونینز، بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کے سربراہان اور سفارتی اور دانشور شخصیات شریک ہیں۔
اس فورم کا مقصد اسلامی اور بین الاقوامی میڈیا کے تعاون کے لئے عملی بنیاد قائم کرنا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے، فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کے حصول کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بحرانوں کے حل میں میڈیا کے کردار کو مضبوط بناياجائے جس میں غزہ کا المیہ سرفہرست ہے۔
Sunday, 9 June 2024 - 16:37