مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ آرمینیا کی حکومت کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہاکہ یہ اور اس طرح کے دیگر فیصلے فلسطینی عوام پر مظالم اور ان کے حق خود ارادیت اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے بین الاقوامی بیداری کی واضح عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس تناظر میں اس اہم اور منصفانہ قدم اٹھانے والے ممالک کے ذمہ دار اور عظیم موقف کو سراہتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حق کے لئے کھڑے ہوں۔
Saturday, 22 June 2024 - 00:25