مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے روسی فیڈریشن کے جمہوریہ داغستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے مسلح دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اس مجرمانہ کاروائی کی مذمت کی گئی ہے جس میں مذہبی اقدار اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ بیان میں رابطہ کے اس اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد اور اس کی مذمت کرتی ہے ۔
رابطہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔
Tuesday, 25 June 2024 - 16:01