رابطہ عالم اسلامی نے مغربی کنارے میں آباد کاری کی کارروائیوں کو وسعت دینے کے اسرائیلی  فیصلے کی مذمت کی ہے۔

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے مغربی کنارے میں آباد کاری کی کارروائیوں کو وسعت دینے کے اسرائیلی  فیصلے کی مذمت کی ہے۔
جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں رابطہ نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین  اور بین الاقوامی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے لیے ان خلاف ورزیوں کے خطرے سے خبردار کیا ہے جس سے خطے میں  منصفانہ اور جامع امن کے حصول  کے حل اور کوششوں کو نقصان پہنچاہے۔
 
Saturday, 29 June 2024 - 18:14