”مذہبی رہنماؤں اور برطانوی بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے ساتھ کثیر جہتی سرگرمی پروگرام کے حصے کے طور پر“:
الخوئی فاؤنڈیشن کی جانب سے برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی۔
ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سرفہرست فرزندان امت مسلمہ میں یکجہتی کو مضبوط بنانے کی اہمیت کے ساتھ مکہ مکرمہ میں مختلف مکاتب فکر کے نامور علمائے کرام کی شرکت کے ساتھ اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پلوں کی تعمیر کانفرنس اور اس سے جاری ہونے والے چارٹر کو سراہا گیا۔
ڈاکٹر العیسی نے خوئی فاؤنڈیشن اور اس کے سینئر رہنماؤں کی مہمان نوازی اور پرتباک استقبال کے ساتھ ملاقات میں ہونے والے مثبت بات چیت کی تعریف کی۔
Sunday, 7 July 2024 - 09:49