عراقی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کو عراقی وزیر اعظم، جناب محمد شیاع السودانی کی طرف سے جمہوریہ عراق کے دورے اور متعدد مذہبی رہنماؤں اور شخصیات سے ملاقات کے لیے باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔

آپ کو یہ دعوت نامہ جدہ میں جمہوریہ عراق کے قونصل جنرل جناب محمد سمیر نقشبندی سے ملاقات کے موقع پر پیش کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی  کی جانب سے اس دعوت پر خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ،  مملکت سعودی عرب کی بھلائیوں میں سے ایک ہے جس نے اس کی بنیاد رکھ کر عالم اسلام کو ہدیہ کیاہے۔

Saturday, 10 August 2024 - 15:53