نیروبی میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں..
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی "افریقہ یوتھ فورم" کے مہمانِ خصوصی تھے، جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنے مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ اہم دینی، سیاسی اور شہری قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکیں۔
سیکرٹری جنرل رابطہ، شیخ ڈاکٹر محمد العیسی "افریقہ یوتھ فورم" سے خطاب کرتے ہوئے:
نوجوانوں کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کے لئے صرف خیالات کا تبادلہ اور پھر مکالمے کا صفحہ پلٹنا کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے لئے مؤثر اور قابل عمل منصوبے اور پروگرام تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
ہم اس فورم میں نوجوانوں کے لئے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں جن کی تعمیر اور خوشحالی کے لئے ان پر بھروسہ کیاجاسکتاہے، اور ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
دنیا بھر میں نوجوانوں کی تعلیم دو متوازی خطوط پر مرکوز ہونی چاہیے، پہلا: علم، اور دوسرا: اقدار۔ کیونکہ اقدار کے بغیر علم کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
Saturday, 17 August 2024 - 17:19