افریقہ میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی قرآنی تقریب میں، جہاں دنیا بھر سے قراءات عشرہ میں حفاظ کرام نے افریقی علماء کی موجودگی میں بھرپور شرکت کی:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نے عالمی مقابلہ "مسابقہ النخبة للقراءات العشر" میں کامیاب ہونے والوں کو انعام سے نوازا۔
یہ مقابلہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہے، جس میں حفاظ کرام کے درمیان قراءات عشرہ صغریٰ اور کبریٰ کا مقابلہ ہوتاہے۔ یہ مقابلہ قراءات عشرہ پر توجہ دینے کی غرض سے منعقد ہوتاہے جس میں شرکاء دو قسم کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں: قراءات عشرہ کبریٰ اور قراءات عشرہ صغریٰ۔ افریقہ کے مسلمانوں نے اس غیرمعمولی اقدام پر #رابطہ_عالم_اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ رابطہ مملکت سعودی عرب کی بھلائیوں میں سے ایک ہے جس نے اس کی بنیاد رکھ کر عالم اسلام کو ہدیہ کیا ہے۔
#رابطہ_عالم_اسلامی اس مقابلے کے ذریعے متعدد اہم مقاصد حاصل کر رہی ہے، جن میں سرفہرست یہ ہیں: قرآنی قراءات کا تعارف کرانا، حفاظ کرام کو علم القراءات کی تعلیم کی رغبت دینا، ان کے درمیان مسابقت کی روح کو بیدار کرنا، انہیں ترغیب دینا اور ان کی عزت افزائی کرنا، اور انہیں قرآنی اخلاق سے مزین کرنا۔ نیز قرآن کریم کے حفاظ کی ایک قابل اور باصلاحیت نسل تیار کرنا۔
Sunday, 18 August 2024 - 21:50