سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی: اسلامی ممالک کی جانب سے ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“کی توثیق اور اس کی سفارشات کو سراہنا، مشترکہ اسلامی کاوشوں کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے، جو امت مسلمہ کی خدمت،اس کے درمیان اتحاد ویکجہتی کے فروغ اور فرقہ وارانہ اختلافات اور تنازعات کو روکنے میں معاون ہوگی۔
سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نے خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد حفظہما اللہ کا اس اہم کانفرنس ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کا چارٹر“ کی سرپرستی اور بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، نیز مملکت سعودی عرب کی جانب سے امت مسلمہ کے اتحاد اور ا س کے تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے کی جانے والی عظیم کوششوں کو سراہا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس دستاویز کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے پچاسویں اجلاس میں منظور کیا گیا، جو کہ کیمرون کے دار الحکومت ”یاؤندے“ میں منعقد ہوا۔ اس توثیق کا مقصد رکن ممالک کی طرف سے اس تاریخی دستاویز کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے جس نے فرقہ وارانہ چپقلش سے بچنے کے لیے راستے ہموار کئے۔
دستاویز میں 28 نکات شامل ہیں جو اسلامی مکاتب فکر میں موجود تنوع، اختلافات اور تعدد کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ ان نکات کی بنیاد قرآن کریم اور سنت نبوی ﷺ کی تعلیمات پر ہے تاکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور عمل کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا جا سکے۔
ہر مکتب فکر کی اپنی الگ شناخت ہے، اور ان اختلافات پر بات چیت اسلامی آداب اور حکمت کے مطابق ہونی چاہئے، تاکہ برادرانہ اور موثر مکالمے کے ذریعے تنازعات اور تصادم سے بچا جا سکے۔
مكمل مواد: ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کا چارٹر“ جسے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے کیمرون کے دار الحکومت یاؤندے میں منعقد ہونے والے حالیہ اجلاس میں نہایت سراہتے ہوئے توثیق کی ہے۔ یہ دستاویز خادم حرمین شریفین حفظہ اللہ کی عظیم سرپرستی کا شرف بھی حاصل کرچکی ہے۔
https://bit.ly/3A1qg87
Thursday, 10 October 2024 - 13:23