رابطہ عالم اسلامی نے شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے تمام طبقات پر مشتمل اس عزیز قوم کے حق میں کھڑے ہونے کے عزم کو ظاہر کیا ہے۔

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے تمام طبقات پر مشتمل اس عزیز قوم کے حق میں کھڑے ہونے کے عزم کو ظاہر کیا ہے۔ بیان میں شامی عوام کی امن،استحکام اور عزت و وقار کے حصول کی خواہشات کی تکمیل کی حمایت کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملکی خود مختاری،آزادی اور علاقائی سالمیت کو محفوظ رکھاجائے  جبکہ قومی اداروں اور وسائل کی حفاظت کو بھی یقینی بنایاجائے۔  اللہ تعالی سے دعاگو ہیں  یہ ایک ایسے نئے سفر کی شروعات ہو جس میں شامی عوام کو وہ باوقار زندگی میسر ہو جس کے وہ حقدار ہیں اور ان طویل المیعاد مصائب وآلام کا خاتمہ ہو جنہوں نے برسوں سے شام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ان سانحات میں لاکھوں بے گناہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور لاکھوں افراد بے گھر اور نقل مکانی پر  مجبور ہوئے۔
 

Sunday, 8 December 2024 - 22:41