رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ:


رابطہ عالم اسلامی نے مغربی کنارے کے مقبوضہ شہر جنین پر اسرائیلی قابض فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس سنگین خلاف ورزی کی مذمت کی، جو انسانی اور بین الاقوامی قوانین و اقدار کی مسلسل اور شدید خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس جارحیت  کے نتیجے میں  معصوم شہریوں کی مزید جانوں کا ضیاع ہوگا اور خطے میں امن واستحکام کے امکانات  كو شدیدنقصان پہنچے گا ۔

Thursday, 23 January 2025 - 13:29