ہمیں”اعلانِ اسلام آباد“ پر فخر ہے، جو رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے پیش کردہ اقدام کے تحت جاری کیا گیا

‏ہمیں”اعلانِ اسلام آباد“ پر فخر ہے، جو رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے پیش کردہ اقدام کے تحت جاری کیا گیا۔
یہ اعلامیہ امت مسلمہ کے مختلف مکاتبِ فکر اور مدارس کے علماء کے متفقہ فیصلوں کی روشنی میں تیار کیاگیا، اس کے اہم اور فیصلہ کن اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کی اسلامی فقہ اکیڈمی اور اسلامی تعاون تنظیم کی بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اسی طرح، یہ اعلامیہ اسلامی ممالک کے وزرائے تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے درمیان ہونے والے مکالمات کے نتائج کی عکاسی بھی کرتاہے، جس کا مقصد-اللہ کے حکم سے-لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے موجود غیر ضروری تنازعات کا خاتمہ اور ان کے جائز ومؤثر حقوق کو مزید مضبوط بناناہے۔ یہ اعلامیہ لڑکیوں کی تعلیم کے اس جائز اور مؤثر حق کو مستحکم کرتا ہے جس کی تاکید #میثاق_مکہ_مکرمہ میں کی گئی ہے، اور اس تاریخی دستاویز کی تائید  1200 سے زائد علمائے کرام اور مفتیان عظام نے کی ہے ہے۔

#لڑکیوں_کی_تعلیم_کے_لئے_اقدام

 إعلان إسلام آباد
Friday, 24 January 2025 - 15:20