مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے تحت غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کو روکا گیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس فیصلے کی سخت مذمت کی، اور اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرے، غزہ کے معصوم شہریوں کے خلاف جاری منظم بربریت کو روکے، اور اس کے مرتکب عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
Monday, 3 March 2025 - 11:09