آج دوپہر:
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع فرانسیسی ادارۂ برائے بین الاقوامی تعلقات نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے لئے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا۔ اس نشست میں ادارے کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ، ممتاز مفکرین اور تحقیق و مطالعہ کے معروف عالمی مراکز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ نشست کے دوران، رابطہ عالم اسلامی کے مشن سے متعلق متعدد عصری امور پر گفتگو ہوئی، نیز اُن دینی اصطلاحات اور مفاہیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو زیادہ زیرِ بحث آتی ہیں، جنہیں دریافت کیا جاتا ہے، یا جنہیں عام طور پر غلط فہمی کا سامنا ہوتا ہے۔
Friday, 11 April 2025 - 19:55