روزنامہ ”اوپینین“ نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں اپنے صدر دفتر میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی میں ایک گول میز نشست منعقد کی، جس میں متعدد تحقیقی اداروں، سیاسی شخصیات اور رائے سازوں نے شرکت کی۔ نشست میں درج ذیل امور پر گفتگو ہوئی:
١- رابطہ عالم اسلامی کے مشن سے متعلقہ جدید عالمی مسائل اور ان پر شرعی موقف کی وضاحت۔
٢- ان فکری اور مذہبی اصطلاحات پر مکالمہ جو عام طور پر زیرِ بحث اور غلط فہمی کا شکار رہتی ہیں۔
٣- مصنوعی ذہانت (AI) کے اخلاقی پہلو۔
Saturday, 12 April 2025 - 06:15