فکری ومطالعاتی مراکز کی دعوت پر:  رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پیرس میں فرانسیسی وزراء سے ملاقاتیں

پیرس:

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنی قیام گاہ پر  فرانسیسی وزیر داخلہ جناب برونو ریٹائیلیو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات ڈاکٹر العیسی کی فرانس کے سرکاری دورے کے دوران ہوئی، جو انہیں فکر وتحقیق کے عالمی اثر ورسوخ رکھنے والے ممتاز اداروں کی جانب سے دی گئی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد رابطہ کے پیغام اور اس کی ذمہ داریوں سے متعلق عصری عالمی مسائل پر گفتگو، اور فکری و مذہبی اصطلاحات کے گرد پائے جانے والے ابہامات پر مکالمہ کرنا ہے۔

اسی تناظر میں، فرانسیسی وزیرِ انصاف و حافظِ اختام  عزت مآب  جناب جیرالڈ ڈارمانین نے پیرس میں وزارتِ انصاف کے دفتر میں ڈاکٹر محمد العیسی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر فرانسیسی اور فرانکوفون (فرانسیسی زبان بولنے والے) ممالک میں جاری فکری و دینی مباحث، اور ان کے اثرات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جو وزیر موصوف کے کلیدی موضوعات میں شامل ہیں۔

بعد ازاں، ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اپنی قیام گاہ پر فرانس کی مساوات اور امتیازی سلوک کے انسداد کی وزیر محترمہ اورورے برجیہ کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسی سلسلے میں، ڈاکٹر العیسی نے  فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مرکزی دفتر میں وزیر خارجہ جان نوئل باروٹ سے ملاقات کی، جہاں فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفتگو کی۔

فکری ومطالعاتی مراکز کی دعوت پر:  رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پیرس میں فرانسیسی وزراء سے ملاقاتیں
فکری ومطالعاتی مراکز کی دعوت پر:  رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پیرس میں فرانسیسی وزراء سے ملاقاتیں
فکری ومطالعاتی مراکز کی دعوت پر:  رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پیرس میں فرانسیسی وزراء سے ملاقاتیں
فکری ومطالعاتی مراکز کی دعوت پر:  رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پیرس میں فرانسیسی وزراء سے ملاقاتیں
فکری ومطالعاتی مراکز کی دعوت پر:  رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پیرس میں فرانسیسی وزراء سے ملاقاتیں
Sunday, 13 April 2025 - 22:55