بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے تمام بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں، خصوصاً غزہ کی پٹی اور فلسطینی سرزمین پر دراندازی اور قبضے کے اعلان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل، چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے قابض حکومت کے اس وحشیانہ طرزِ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس کی تمام توسیع پسندانہ کوششوں کو یکسر مسترد کیا، جو نہ صرف بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں منصفانہ اور جامع امن کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کرتی ہیں
Thursday, 8 May 2025 - 09:30