رابطہ عالم اسلامی نے امریکی صدر جناب ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اہم اعلان کا پُرجوش خیرمقدم کیا ہے، جس میں انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے، ولی عہد اور وزير اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی درخواست پر

بیان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے امریکی صدر جناب ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اہم اعلان کا پُرجوش خیرمقدم کیا ہے، جس میں انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے، ولی عہد اور وزير اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی درخواست پر، جمہوریہ شام پر عائد تمام امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس فیصلے کو شامی عوام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ شام میں استحکام اور روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ 
ڈاکٹر العیسی نے اس پیش رفت کو سعودی سفارت کاری کی ایک نمایاں کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ مملکت کی حکیمانہ قیادت اور عالمی واسلامی سطح پر اس کے مؤثر مقام کا واضح ثبوت ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ سے بھلائی اور امن کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور کوششیں بروئے کار لاتا رہا ہے ۔ آپ نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ خادم حرمين شريفين اور ان کے ولی عہد -حفظہما اللہ- کوان عظیم کاوشوں پر بہترین اجر عطا فرمائے جو وہ امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کی خدمت کے لیے سرانجام دے رہے ہیں۔

 

 

Tuesday, 13 May 2025 - 23:20