سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے ویٹی کن میں مشیر اور رابطہ کار ڈاکٹر عبد العزیز سرحان نے آج ویٹی کن کے نئے منتخب پوپ، لیون چہاردہم کی رسمِ تخت نشینی میں شرکت کی۔
اس موقع پر پوپ کی جانب سے ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کی دعوت بھی دی گئی، جس میں ویٹی کن میں مختلف مذاہب کے قائدین کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے، جو کل (بروز پیر) پوپ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔
اس کے علاوہ، ایک خصوصی ملاقات میں،بين المذاہب امور کے لئے پونٹیفیکل کونسل کے سربراہ اور اس کے ارکان نے آپ کی میزبانی کی، جہاں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہا گیا۔
Wednesday, 21 May 2025 - 10:37