رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے سربراہان کے اس مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر  اس نے اپنی نئی فوجی کاروائیوں،  بستیوں کی تعمیر اور انسانی امداد کی ترسیل پر  عائد پابندیوں کو ختم نہ کیا ، تو اس کے خلاف ٹھوس اقدامات اور   پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس اخلاقی اور ذمہ دارانہ موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بیان فلسطینی عوام کے ساتھ انصاف کے لیے ایک اہم اور منصفانہ قدم ہے، جو اسرائیلی حکومت کی مسلسل جارحیت اور قتل و غارت گری کا طویل عرصے سے سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے پوری عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں نبھائے اور ان خلاف ورزیوں کو روکنے، ذمہ داران کا محاسبہ کرنے اور اسرائیلی حکومت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی فوری تعمیل پر مجبور کرنے کے لیے مؤثر دباؤ ڈالے۔

Wednesday, 21 May 2025 - 10:16