رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ کے دورے کے دوران عرب اور غیر ملکی سفیروں اور نمائندوں پر قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نےقابض حکومت کی جانب سے جاری بین الاقوامی اور انسانی قوانین و اقدار کی کھلی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائیاں نہ صرف عالمی اصولوں کی پامالی ہیں بلکہ بین الاقوامی سفارتی تحفظ کے بنیادی ضوابط کو بھی  بری طرح مجروح کرتی ہیں۔ آپ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی اخلاقی، قانونی اور انسانی  ذمہ داریاں ادا کرے، ان ہولناک خلاف ورزیوں کے خلاف فوری مؤثر اقدامات کرے، بین الاقوامی میکانزم کو مؤثر انداز میں  فعال بنائے، اور قابض حکومت کو بین الاقوامی قانون اور انسانی  ضوابط کی پابندی پر مجبور کرے ، نیز ان جرائم کے مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

Thursday, 22 May 2025 - 10:50