مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی افواج کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ میں امدادی سامان تقسیم کرنے والے مراکز کو نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوئے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی، جنہیں قابض حکومت کی افواج نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف بلا کسی روک ٹوک کے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عزت مآب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور فوری طور پر حرکت میں آئے، تاکہ ان ہولناک قتلِ عام کی کارروائیوں کو روکا جا سکے، جنہیں قابض حکومت کی جنگی مشین مسلسل انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی میکانزم کو فعال بنایا جائے اور ان جرائم کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Tuesday, 3 June 2025 - 23:32