برطانیہ کی نائب وزیرِ اعظم، محترمہ انجیلا رینر نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران برطانیہ میں سماجی ہم آہنگی کے فروغ، اسلاموفوبیا کے انسداد اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف جاری کوششوں سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کا بھی ذکر ہوا، جہاں شیخ العیسی نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر عالم اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اہم خطاب کیا تھا۔
Sunday, 29 June 2025 - 11:00