”مسلمان، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر ہر عادلانہ موقف کی حمایت پر متفق ہیں۔ وہ فلسطینی قوم کی اُس ثابت قدمی کو سراہتے ہیں جو نسل کشی جیسے مظالم کے خلاف سینہ سپر ہے، نیز وہ ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق میں اُن کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔“

مسلمان، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر ہر عادلانہ موقف کی حمایت پر متفق ہیں۔ وہ فلسطینی قوم کی اُس ثابت قدمی کو سراہتے ہیں جو نسل کشی جیسے مظالم کے خلاف سینہ سپر ہے، نیز وہ ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق میں اُن کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

یہ ایک غیر متزلزل موقف ہے، جو امتِ مسلمہ کے جلیل القدر علمائے کرام اور مفتیانِ عظام کا ہے، جن کا تعلق تمام اسلامی مکاتبِ فکر اور مسالک سے ہے۔ یہی موقف”اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“ میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، جسے رابطہ عالم اسلامی نے جامع قبلہ کے سائے تلے جاری کیا۔

Thursday, 3 July 2025 - 19:57