مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ انڈونیشیا میں جزیرہ بالی کے قریب ایک مسافر بردار کشتی کے حادثے پر دلی رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ہوگئے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انڈونیشی عوام، بالخصوص متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ جاں بحق افراد کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے، اور لاپتہ افراد کو بخیریت ان کے اہلِ خانہ سے ملا دے۔
Saturday, 5 July 2025 - 00:01