عالمی سطح پر رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری کردہ تین عظیم دستاویزات: میثاق مکہ مکرمہ، اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پل قائم کرنے کا چارٹر، اور بدلتی ہوئی دنیا میں ایمان دستاویز کی سفارشات کے فروغ کے طور پر:

رابطہ عالم اسلامی نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے دفتر کے تحت دینی امور کے شعبے کے تعاون سے "علم و ایمان" کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کیا، جو 30 اقساط پر مشتمل ہے، جنہیں ملائیشیا کے ممتاز علمائے کرام اور جید مفتیانِ عظام نے ملائی زبان میں پیش کیا۔
یہ پروگرام ملائیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے لاکھوں ناظرین تک ملائیشین نیوز ایجنسی کے برناما ٹی وی چینل، سرکاری الہجرہ ٹی وی، اور سرکاری ریڈیو ایکِم کے ذریعے نشر کیا گیا۔ پروگرام کو ملائیشیا کے اعلیٰ سرکاری حکام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔