اسلاموفوبیا کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی کی دعوت پر اسلامی اقوام کی نمائندگی کرنے پر عزت مآب سیکرٹری جنرل کے خطاب کی ستائش:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں اپنے دفتر میں جمہوریہ ازبکستان کی وزارتی کونسل کے ماتحت ادارے ”مرکزِ تمدنِ اسلامی“ کے سربراہ، ڈاکٹر فردوس فریدونووچ عبد خاليقوف اور اُن کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا۔
شیخ العیسی نے اسلامی تہذیب کو اجاگر کرنے میں مرکز کے مؤثر کردار کی تحسین کی، خاص طور پر اُن غلط فہمیوں اور منفی رجحانات کے مقابل جن کا ازالہ درست تناظر میں ضروری ہے۔
مرکز کے سربراہ نے ازبکستان کی جانب سے اسلامی دنیا میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں، اس کے بین الاقوامی مقام اور عالمی سطح پر پذیرائی پر فخر کا اظہار کیا۔
Saturday, 12 July 2025 - 00:49