سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
نے دارالحکومت "کابل" میں وزیر اعظم ہاؤس کے "شہار شنار" محل میں افغانستان کے وزیر داخلہ، خلیفہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغان حکومت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ امتِ مسلمہ کے اتحاد واتفاق کی حیثیت نہایت اہم ہے، جبکہ اختلاف وانتشار امت کی باہمی یکجہتی اور اسلام کی ساکھ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، اور ان کے نقصانات اُن اجتہادی مسائل میں فرض کی جانے والی مصلحتوں سے کہیں زیادہ سنگین ہیں، جن کا بعض اہلِ علم دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ اصول تمام اسلامی مکاتبِ فکر کے مسلمہ قاعدے، یعنی مصالح اور مفاسد کے موازنے کے تحت طے شدہ ہے۔
Thursday, 24 July 2025 - 11:29