”بے شک ہم نے ہی اس ذکر(قرآن) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں“۔
کلام اللہ کی خدمت کے جذبے کے تحت، مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے صدر دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قرآن کریم کی تعلیم، قراءت اور تدريس کے ماہر علما، محققین، اور اس عمل سے وابستہ تجربہ کار افراد نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے پچاس تکنیکی قرآنی مدارس کے نمائندگان شریک ہوئے، جو عصرِ حاضر میں جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے آن لائن تعلیمِ قرآن کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔
سنیچر, 2 August 2025 - 23:58