مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے مسجد اقصیٰ پر سینکڑوں صہیونی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جو اسرائیلی حکام کی معیّت اور سیکیورٹی فورسز کی سرپرستی میں انجام دیا گیا۔ یہ مجرمانہ اقدام قابض حکومت کی جانب سے اسلامی مقدمات پر مسلسل حملوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کا ایک اور سنگین واقعہ ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس سنگین جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس میں اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی گئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری ان مجرمانہ خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
اتوار, 3 August 2025 - 17:34