رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے ”گریٹر اسرائیل “ کے تصور سے متعلق دیئے گئے بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اورچیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی انتہا پسند حکومت کے کھلے عام جارحانہ اقدامات کے تسلسل کا حصہ ہیں، جو اپنے مجرمانہ رویّے اور تمام بین الاقوامی وانسانی قوانین اور اقدار کی تحقیر کے ذریعے خطے اور عالمی برادری کے لئےایک سنگین اور حقیقی خطرہ بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے بیانات، خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، اور یہ اس امن کے لئے براہِ راست چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں جس کی تمنا پورا خطہ رکھتا ہے۔

جمعرات, 14 August 2025 - 15:27