رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے سخت ترین الفاظ میں قابض اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم کی جانب سے ایک مقبوضہ فلسطینی بستی میں داخلے، ریاستِ فلسطین کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور نام نہاد ”زمین سے وابستگی“ کے دعوے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ اقدام قابض حکومت کی اُس پالیسی کا تسلسل ہے جو اشتعال انگیزی، بین الاقوامی قوانین کی صریح توہین اور امن قائم کرنے کے مواقع کی دانستہ سبوتاژ کرنے پر مبنی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے رابطہ کی جانب سے دنیا کی تمام انصاف وامن پسند ریاستوں سے اس اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر فلسطینی عوام کو نجات دلانے کے لیے اقدامات کریں، اور اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ریاستی حل کو عملی شکل دیں، تاکہ خطے میں ہمہ گیر، منصفانہ اور پائیدار امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپیل اُس تاریخی دستاویز کی حمایت کے تناظر میں ہے جو مملکتِ سعودی عرب کی سرپرستی اور قیادت میں، جمہوریہ فرانس کے اشتراک سے منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس سے جاری ہوئی تھی، بالخصوص ایسے وقت میں جب فلسطینی سرزمین ایک المناک صورتحال سے دوچار ہے اور انتہا پسند حکومت اپنی مجرمانہ پالیسیوں کے ذریعے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن واستحکام کے لئے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے، اور عالمی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔

جمعرات, 21 August 2025 - 10:25