رابطہ عالم اسلامی، سماحۃ السید محمد علی بحر العلوم کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی امتِ مسلمہ کے مسائل میں فعال کردار ادا کیا اور ہمیشہ اتحادِ امت کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے ہر طرح کے تصادم اور فرقہ وارانہ تنازعات، خواہ ان کا کوئی بھی ذریعہ یا سبب ہو، کے مقابلے میں اخوت اور یکجہتی کی اہمیت اجاگر کی۔
مرحوم نجف کی حوزۂ علمیہ کے اکابر علماء میں شمار ہوتے تھے اور اُن شخصیات کی صفِ اول میں شامل تھے جنہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر لبیک کہا اور ۲۵ ذوالحجہ ۱۴۴۲ھ، بمطابق ۴ اگست ۲۰۲۱ء کو مکہ مکرمہ میں منعقدہ عراقی مراجع کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی مغفرت اور اجرِ عظیم سے نوازے۔
اتوار, 24 August 2025 - 19:34