سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ محمد العیسی
نے ملائیشیا کے نائب وزیراعظم، ڈاکٹر احمد زاہد حمیدی کے ہمراہ، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان علماء کونسل کے تیسرے فورم کا افتتاح کیا۔ اس فورم کا عنوان تھا ”اسلامی شناخت اور فکری ہم آہنگی کا فروغ“۔
یہ اجلاس خطے کے ممتاز علماء اور دینی قیادتوں کو یکجا کرتے ہوئے ایک ایسی علمی بصیرت کی تشکیل کا ہدف رکھتا ہے جو ایک مستند اور متحد اسلامی بیانیہ پیش کرے۔ اس بیانیے کے ذریعے خطے کے بڑے فکری وسماجی مسائل کا حل تلاش کیا جائے، اور مسلم امہ کے فکری وثقافتی اتحاد کو درپیش چیلنجز کے مقابلے میں مکالمے اور باہمی ہم آہنگی کی ثقافت کو فروغ دیا جائے، تاکہ امتِ مسلمہ کا فکری استحکام اور اجتماعی وحدت مزید مضبوط ہو۔
منگل, 2 September 2025 - 11:34