رابطہ سوڈان میں… خدمت اور عطا، جنہیں حالات کی سختیاں روک نہیں سکتیں
سوڈان میں رابطہ عالم اسلامی کا دفتر، جنگ سے پیدا ہونے والے تمام تر چیلنجوں کے باوجود، متعلقہ اداروں کے براہ راست تعاون کے ساتھ، اپنے امدادی اور طبی پروگرام بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں ”ام درمان“میں ایک فوری امدادی پروگرام مکمل کیا گیا جو الفاشر شہر سے ہجرت کرنے والے يتیموں، بیواؤں اور خصوصی ضرورت مند خاندانوں كے غذائی تحفظ کے لئے مختص تھا۔
سوموار, 8 September 2025 - 10:45