یہ خطاب مفتی عام کی جانب سے، مملکتِ سعودی عرب کی ہیئت کبار العلماء کے سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر فہد الماجد نے پیش کیا: 
سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن محمد آل الشیخ، مفتی عام مملکتِ سعودی عرب، رئیس ہیئت کبار العلماء، ملائیشیا کے دارالحکومت  کوالالمپور  میں منعقدہ پہلے فقہاء فورم  سے مخاطب ہیں۔ یہ فورم رابطہ عالم اسلامی کی اسلامی فقہ کونسل کے زیرِ اہتمام، وزیرِاعظم ملائیشیا جناب داتو سری انور ابراہیم کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔