جمہوریہ قازقستان کے صدر نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا استقبال کیا

جمہوریہ قازقستان کے صدر، جناب قاسم جومارٹ توکایف نے دار الحکومت ”آستانہ“ میں واقع صدارتی محل میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کا استقبال کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں صدرِ مملکت نے ڈاکٹر العیسی کو قازقستان کا سب سے اعلیٰ قومی اعزاز ”دوستِک“ عطا کیا۔ یہ اعزاز اُن کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جو انہوں نے اقوامِ عالم کے درمیان دوستی کے فروغ، مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے، اور بین المذاہب ہم آہنگی وامن کے قیام کے لئے انجام دیں۔

اس موقع پر شیخ العیسی نے صدرِ محترم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز دراصل رابطہ عالم اسلامی کے اُس عالمی کردار کا اعتراف ہے جو اسلام کی آفاقی تعلیمات کی روشنی میں بقائے باہمی، رواداری اور امنِ عالم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ 

جمہوریہ قازقستان کے صدر نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا استقبال کیا
جمہوریہ قازقستان کے صدر نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا استقبال کیا
جمہوریہ قازقستان کے صدر نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا استقبال کیا
بدھ, 17 September 2025 - 08:33