آستانہ:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جمہوریہ قازقستان میں منعقدہ آٹھویں بین الاقوامی مذہبی قیادت کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ وہ افتتاحی تقریب میں قازقستان کے صدر کے ہمراہ شریک ہوئے۔
ڈاکٹر العیسیٰ نے اپنے خطاب میں ان تشویشناک بین الاقوامی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی جن کی وجہ سے متعدد المیوں اور چیلنجوں میں اضافہ ہوا ہے، اور جنہوں نے ہمارے عالمی نظام کو متاثر کیا ہے اور اس کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کے استحکام کے لیے خطرہ پیدا کیا ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے مذہبی رہنماؤں کے انتہائی اہم روحانی اثر ورسوخ اور اس ضرورت پر زور دیا کہ روحانی مقتدر شخصیات امن کے قیام میں ایک فعال کردار ادا کریں، اور اس حوالے سے عالمی شعور کو بیدار کریں کہ تصادم اور تنازعات سے صرف ایسی برائی جنم لیتی ہے جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے خاص طور پر غزہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی اور منظم مجرمانہ فاقہ کشی انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے جو عالمی برادری کی پیشانی پر بدنما داغ ہے۔
جمعرات, 18 September 2025 - 14:29