مسئلۂ فلسطین..
یہ عالمِ عرب واسلام کا مرکزی مسئلہ ہی نہیں، بلکہ دنیا کی ہر اُس قوم کے وجدان کا حصہ ہے جو عدل وامن سے محبت رکھتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں مملکت سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس نے مسئلہ فلسطین کے پُر امن حل اور ”دو ریاستی حل“کے نفاذ پر زور دیا۔ اس کانفرنس نے اپنی کامیابی اور عالمی برادری کی یکجہتی کے ساتھ، دانش، عدل اور اعلیٰ انسانی اقدار کو جنگ، تباہی اور ضد پر غالب کر دکھایا۔ یہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینی قوم کے قانونی وتاریخی حق کے تحفظ کے سفر میں ایک فیصلہ کن اور تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔
جمعہ, 26 September 2025 - 22:44